بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اسرائیلی بربریت، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ نے فلسطین کی صورت حال پر جنرل اسمبلی کا اجلاس  طلب کرلیا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20مئی بروز جمعرات امریکا کے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الجیریا اور نائجر کی درخواست پر اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی تصدیق اقوامِ متحدہ کے صدر وولکن بوزکیر نے بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 سے زائد ہوچکی ہے، جاں بحق افراد میں 47 بچے اور 22خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل فلسطین میں جاری خلاف ورزیاں فوری بند کرے۔

قرارداد میں تمام ممالک نے اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات کی سختی سے مذمت کی اور  فلسطین میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں