نیویارک: اقوام متحدہ نے فلسطین کی صورت حال پر جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 20مئی بروز جمعرات امریکا کے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الجیریا اور نائجر کی درخواست پر اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی تصدیق اقوامِ متحدہ کے صدر وولکن بوزکیر نے بھی کی ہے۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 سے زائد ہوچکی ہے، جاں بحق افراد میں 47 بچے اور 22خواتین بھی شامل ہیں۔