امریکی تاریخ کی تباہ کن آگ سے ایک لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں جبکہ آتشزدگی کے باعث 40ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کو کوششوں کے باوجود تاحال بجھایا نہیں جاسکا ہے، اس خطرناک آگ کی لپیٹ میں آکر اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
آگ کے باعث 40 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ جل گیا ہے جبکہ 13 ہزار سے زائد گھر خاکستر ہوچکے ہیں، لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ مسلسل پھیل رہی ہے۔
لاس اینجلس، دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے شخص کا محل بھی راکھ میں تبدیل
خبر ایجنسی نے بتایا کہ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ بجھانے کی کوششیں ناکام ثابت ہورہی ہیں، آگ بجھانے کے آپریشن میں 14 ہزار فائر فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔
اس وقت کینیڈا اور میکسیکو کیساتھ 8 دیگر ریاستوں کے فائر فائٹرز بھی ریسکیو میں مصروف ہیں، آگ بجھانے کے آپریشن میں 1400 فائر انجن اور 84 طیارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی اصل وجوہ اور شیطانی ہوائیں کیا ہیں؟