بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

‘یونیورسل ہیلتھ کوریج وزیراعظم کا ایک انقلابی اقدام ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج وزیراعظم کا ایک انقلابی اقدام ہے، کے پی ،اسلام آباد، پنجاب میں ہر خاندان کو 10 لاکھ کے مفت علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج وزیراعظم کا ایک انقلابی اقدام ہے، اقدام سے پورے ہیلتھ سسٹم میں بہتری آئے گی، کے پی ،اسلام آباد، پنجاب میں ہر خاندان کو 10 لاکھ کے مفت علاج کی سہولت فراہم کردی گئی ہے ، جلدآزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان،ساہیوال،لاہور،راولپنڈی ڈویژنزاوراسلام آبادمیں آغاز کردیا گیا، مستقل پتہ ان ڈویژنز کا ہے تو شناختی کارڈ نمبر 8500 پر بھیجیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ فروری میں فیصل آباداورملتان ڈویژن میں اور مارچ میں بہاولپور،گوجرانوالہ اور سرگودھا کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں