جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کل سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حکومت سندھ کو دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد اساتذہ کی نمائندہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ کل سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کی جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم نے حکومت سندھ کو دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، فیڈریشن آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت سندھ کو دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہورہی ہے، سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل دو ہزار تیرہ پر نظر ثانی کی جائے۔

مطالبے میں کہا گیا ہے کہ ہارڈ شپ کیسز فوری طور پر منظور کئے جائیں، سندھ کے جامعات کے اساتذہ کیلئے ہاوسنگ اسکیم منظور کی جائے، سندھ کی جامعات کے پی ایچ ڈی الاونس میں اضافہ کیا جائے۔

- Advertisement -

اساتذہ کی نمائندہ تنظیم کا کہنا ہے کہ سندھ کی جامعات کے گرانڈ میں فوری اضافہ کیا جائے، سندھ کی تمام جامعات میں نان پی ایچ ڈی وائس چانسلر کی تقریاں ختم کیا جائے۔

تنظیم کی جانب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والا چیئر مین مقرر کیا جائے۔ سندھ کی تمام جامعات سے ریٹائرڈ ملازمین کو فوری برطرف کیا جائے۔

فپواسا نے کہا کہ ہے کہ کل سے شروع ہونے والا احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جبکہ کل سے غیر معینہ مدت تک کیلئے تدریسی عمل معطل کرنے کی منظوری دیدی ہے اور کہا کہ کل سندھ کی تمام جامعات میں تدریسی عمل معطل رہے گا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں