The news is by your side.

Advertisement

معروف جامعہ نے مغربی حلیہ اپنانے والے طلبہ کے داخلے پر پابندی لگا دی

قاہرہ : مصر کی معروف جامعہ نے مغربی ثقافت میں ملبوس طلبہ کے یونیورسٹی میں داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طلبہ نے حلیہ نہ بدلہ تو امتحانات میں بھی شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آج کل نیورسٹی طلبہ میں مغربی ثقافت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے اور اس کے آئے روز مظاہر بھی دیکھنے کو ملتے ہی رہتے ہیں، مصری یونیورسٹی نے مغربی کلچر سے نجات کےلیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مصر کے جنوبی صوبے قِنا میں واقع ایک یونیورسٹی نے مغربی انداز کے ہیئر کٹ رکھنے والے اور زنجیریں، کڑے، پھٹی ہوئی جینز اور شارٹس پہن کر آنے والے جامعہ آنے والے طلبہ کے یونیورسٹی میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جنوب الوادی (ساﺅتھ ویلی) یونیورسٹی کے سربراہ یوسف الغرباوی نے فیصلہ کیا کہ مذکورہ امور کے مرتکب کسی بھی طالب علم کو دوسرے تعلیمی سمسٹر میں یونیورسٹی کے کیمپس اور لیکچرز ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ان افعال کو دہرائے جانے کی صورت میں متعلقہ طلبہ کو امتحان میں شریک ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں