بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کا گینگ ریپ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: نجی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ویمن پولیس اسٹیشن میں واقعہ کا مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا۔

پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ گینگ ریپ کی دفعات کےتحت ویمن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔

- Advertisement -

ایف آئی آر میں متاثرہ لڑکی نے موقف اختیار کیا کہ دوست حسیب نے ناشتے کے بہانے بلایا اور فلیٹ پر لے گیا، جہاں دوساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ..

متاثرہ لڑکی لاہورکی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ اور گولڈ میڈلسٹ ہے، پولیس کا کہنا ہے متاثرہ طالبہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے، ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ تفتیش مکمل ہونے پر اصل حقائق واضح ہوں گے۔

دوسری جانب جھنگ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون میں سولہ سالہ طالبہ کیساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تاہم پولیس نے بروقت ایکشن کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سالہ طالبہ کو دو اوباش لڑکوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، پولیسنے مرکزی ملزم مزمل اپنے ساتھی حماد سمیت گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار کیانی نے لواحقین کو مکمل انصاف کی یقین دہانی دلائی اور ساتھ شفاف تحقیقات اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کا تحفظ ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں