جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

جامعہ کراچی میں مالی بحران سنگین، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جامعہ کراچی میں مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف طلبا سراپا احتجاج بن گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے اساتذہ کا کہنا ہے کہ رواں سال چوتھی مرتبہ تنخواہوں میں تاخیر کا سامنا ہے مجموعی طور پر ڈھائی ہزار ملازمین نومبر کی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

نائب صدر انجمن اساتذہ سید غفران کا کہنا ہے کہ سائنس فیکلٹی میں کیمیکل خریدنے کے لیے رقم نہیں ہے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ دیگر مراعات بھی تعطل کا شکار ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شعبہ جات میں لیکچر کے لیے چاک اور مارکر اساتذہ خود خریدنے پر مجبور ہیں، جامعہ کراچی کے بعض شعبہ جات کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں۔

انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ مالی بحران کے باعث تدریسی عمل شدید متاثر ہے، سائنس کے شعبہ جات کے لیے آلات خریدنے کا عمل بند ہے جبکہ مرکزی لائبریریاں بھی زبوں حالی کا شکار ہیں۔

نائب صدر انجمن اساتذہ سید غفران نے مزید کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی تک کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں