جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

یونیورسٹی آف مالاکنڈ کا پروفیسر طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

مالاکنڈ : یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، پروفیسر کے خلاف شعبہ اردو کی طالبہ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں استاد ہی طالبات کا دشمن بن گیا، جامعہ میں طالبہ کو جنسی ہراسانی کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

جس پر طالبہ کی شکایت پر پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، پروفیسرکے خلاف شعبہ اردو کی طالبہ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محب اللہ کے نے بتایا کہ ملزم کیخلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم کے موبائل فون سے متعدد طالبات کی نازیبا تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے چار فروری کو مقدمہ درج کیا گیا تاہم مبینہ طور پر یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی۔

طالبہ نے مقدمے میں بتایا کہ گرفتار پروفیسر امتحان میں اچھے نمبروں کے لیے طالبات سے ویڈیو بھیجنے کا کہتا تھا اور کئی ماہ سے ہراساں کرنے کی کوشش کررہا تھا جبکہ گھر آکر اغوا کرنے کی کوشش بھی کی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے پروفیسرعبد الحسیب کو معطل کردیا گیا ہے، ہراسمنٹ کمیٹی پروفیسر کے خلاف شکایات کا جائزہ لے رہی ہے، الزامات درست ثابت ہوئے تو مزید کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے طالبہ سے ہراسانی کے واقعے کا نوٹس لیکر انکوائری کمیٹی بنادی، جو پندرہ دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں