بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

یونیورسٹی روڈ مقابلہ، کمسن احد کو پولیس اہلکاروں کی گولی لگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران جاں بحق ہونے والے ڈیڑھ سالہ احسن کو اہلکاروں کی گولی لگی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع یونیورسٹی روڈ پرمقابلے کےدوران ڈیڑھ سال کے احسن کوگولی لگنے کے واقعے میں پولیس اہلکاروں کی غفلت سامنے آگئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جائےوقوع سےملنےوالاخول پولیس اہلکاروں کےہتھیارسےمیچ کرگیا، اسنیپ چیکنگ پرمامور اہلکاروں کے ہتھیار کا فرانزک ٹیسٹ بھی کرایاگیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک ہی خول ملا تھا جو پولیس اہلکار کا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: سندھ پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ جاں بحق

یاد رہے کہ چار روز قبل یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے رکشے میں والدین کے ہمراہ جانے والا 19 ماہ کا احد زخمی ہوگیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا البتہ وہ جانبر نہ ہوسکا۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کمسن احد کے واقعے پر اہل خانہ سمیت کراچی کے عوام سے معافی مانگی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس واقعے پرافسوس کرتی ہے، سندھ پولیس قانون پر عمل کرتی ہے، سندھ پولیس عوام، عدالتوں کو جواب دہ ہیں،کل اورکچھ روزپہلےکےواقعات پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ اب بڑا اسلحہ ختم کردیا،چھوٹےہتھیار سے ٹریننگ کرائیں گے،  ڈھائی ہزار سے زیادہ پولیس کےجوان شہید ہوئے، 53 فیصد قتل کی واردتوں میں کمی آئی،  موبائل چھیننےکی وارداتوں میں بھی کمی آئی، حال میں ہونے والے واقعات کو ٹریس کیاگیاہے، 71 دہشت گرداور 12 ٹارگٹ کلرز گرفتارکیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں