منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات کے بعد کھلبلی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: علاج کے غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات نے ہل چل مچادی۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ایک پراسرار شخص نے ملاقات کی جو انتہائی خفیہ رکھی گئی، ملاقات کے لیے آنے والے پراسرار شخص کو میاں شہبازشریف اپنی گاڑی میں دو میل دور سے بٹھا کر لائے۔

نوازشریف سے نامعلوم شخص کی ملاقات 40 منٹ سے زائد جاری رہی اور اس پراسرار شخص کو اپارٹمنٹ کے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔

پراسرار شخص کو چہرہ چھپا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لایا گیا تھا، ان مناظر کو پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے ریکارڈ کر لیا جب کہ ملاقات کے حوالے سے مذکورہ شخص سے سوالات کیے گئے تو انہوں نے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔

چہرہ چھپائے شخص کی نواز شریف سے پراسرار ملاقات پرسوال اٹھ گئے ہیں کیونکہ نوازشریف سے ان کے پارٹمنٹ میں پارٹی رہنما تک ملاقات نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی دروازے پر کاٹا گیا تھا اور سیاسی رہنماؤں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

اہم ترین

مزید خبریں