بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں تخریب کاروں نے 2 اسکول تباہ کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم افراد نے دو اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا ہے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے دو اسکولوں کو بموں سے اڑا دیا ہے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تباہ ہونے والے دونوں اسکول ڈاکٹر نور جنت گل کے نام سے منسوب تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا۔

پولیس نے تباہ شدہ اسکولوں سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں