اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

‘جب تک 80 فیصد آبادی کو ویکسین نہ لگ جائے خطرہ رہےگا’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر صحت سندھ عذراپیچوہو نے کہا ہے کہ جب تک 70سے 80 فیصد آبادی کوویکسین نہ لگ ‏جائے خطرہ برقرار رہےگا۔

میڈیا کو جاری بیان میں وزیر صحت نے کہا کہ کورونا ویکسین نہیں لگاتےتو وائرس سے ‏متاثرہونےکاخطرہ ہے ہم چاہتے ہیں 70 سے 80 فیصد افراد کو ویکسین لگ جائے جب تک 70سے ‏‏80 فیصد آبادی کوویکسین نہ لگ جائے خطرہ برقرار رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ وائرس سے متاثر ہونےپراسپتال داخل ہونا پڑ سکتا ہے اور ہوسکتا ہے شدید ‏انفیکشن وینٹی لیٹر پرمنتقل کردے۔

وزیرصحت کا کہنا تھا کہ حج اور عمرےکےعلاوہ دوسرےممالک جانے کیلئےبھی ویکسین ضروری ‏ہے، ویکسین کے بغیر بیرون ملک کاسفرنہیں کرسکتے ہم چاہتے ہیں 70 سے 80 فیصد افراد کو ‏ویکسین لگ جائے۔ ‏

ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن بڑھنے سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا، زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن ‏ہمیں وبا سے نجات دلا سکتی ہے جب تک 70سے 80 فیصد آبادی کوویکسین نہ لگ جائےخطرہ ‏برقرار رہےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں