اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پنجاب میں تابڑ توڑ چھاپے : بغیر لائنسنس شیر پالنے والوں کی شامت آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا، وائلڈ لائف کے عملے نے 13 شیر تحویل میں لے کر 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

اے آر وائی نیوز نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے پنجاب میں 22 مقامات پر چھاپے مار کر13شیر تحویل میں لے لیے۔

کارروائی کے دوران بغیر لائسنس شیر پالنے کئے الزام کے تحت 5 شہریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات کاغیرقانونی کاروبار ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بغیر لائسنس شیر پالنے والے افراد سے متعلق 1107پر اطلاع دیں۔

یاد رہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے فیصل آباد کے علاقے تاندلیاں والا میں صراف کے گھر سے غیرقانونی رکھے گئے دو شیر برآمد کر لئے۔

محکمہ وائلڈ لائف فیصل آباد کی ٹیم نے تاندلیاں والا کی جناح کالونی میں مقامی صراف وقاص کے گھر چھاپہ مارا تو تنگ جگہ پر غیرقانونی طور پر دو شیر بند پائے گئے۔ ٹیم نے دونوں شیروں کو تحویل میں لے کر گٹ والا بریڈنگ سنٹر منتقل کر دیا۔

برآمد کئے گئے شیروں میں چھ ماہ کا وائٹ ٹائیگر اور مادہ بے بی لائن شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزم وقاص گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

وائلڈ لائف نے برآمد کئے گئے شیر ڈیوٹی جج عاشی عظمت کی عدالت میں پیش کئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں شیروں کو لاہور کے سفاری زو منتقل کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں