ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بھارتی افواج کی ایل او سی سماہنی پر بلااشتعال فائرنگ، 4شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

میرپور آزادکشمیر: بھارتی افواج نے ایل او سی سماہنی پر بلااشتعال فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں 4شہری زخمی ہوگئے ، جس میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ، ایل او سی سماہنی پر بھارتی افواج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ سے 4شہری زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں نواحی گاؤں گاہی کی رہائشی 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا تھا ، بھارتی فائرنگ سے 45 سالہ مقامی شہری زخمی ہوا، جسے علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزیوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے ان بھارتی پوسٹوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کی جارہی تھی۔

اس سے قبل لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں کٹھارگاؤں کی 65 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں