تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

غیر رجسٹرڈ افغانی اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد : حکومت نے غیر رجسٹرڈ افغانی اور بنگالیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ نے صوبوں سے ان کا ڈیٹا بھی طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے غیر رجسٹرڈ افغانی اور بنگالیوں کو شہریت دینے کا اعلان کردیا ہے،اس حوالے سے پیشگی اقدامات شروع کردیئے گئے، وزارت داخلہ باضابطہ حکم نامہ ملنے کی منتظر ہے۔

اعلان کے بعد وزارت داخلہ نے صوبوں سے غیر رجسٹرڈ افغانیوں اور بنگالیوں کا ڈیٹا مانگ لیا، ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کو غیر رجسٹرڈ غیرملکیوں کی رہائش کی معلومات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم،350افغانی گرفتار

وزارت داخلہ کے پاس اب تک13لاکھ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کا ڈیٹا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ80فیصد غیر رجسٹرڈ افغانی کیمپوں سے باہرنکل چکے ہیں اور وزارت داخلہ ان افغانیوں کے موجودہ پتے سے تاحال لاعلم ہے۔

Comments

- Advertisement -