تازہ ترین

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 9 مئی کے...

سعودی عرب: کورونا کے 99 فیصد تشویش ناک مریض غیرویکسین یافتہ قرار

ریاض: سعودی عرب میں کورونا کا شکار ہونے کے بعد تشویش ناک صورت حال کا سامنا کرنے والے 99 فیصد مریض ایسے ہیں جنہوں نے ویکسین ہی نہیں لگوا رکھی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے ایک جائزے کے بعد اعدادوشمار جاری کیے جن میں بتایا گیا کہ مملکت میں سنگین صورت حال کا سامنا کرنے والے 99 فیصد کورونا مریض غیرویکسین یافتہ ہیں جن کا اسپتالوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ یا دیگر یونٹس میں علاج جاری ہے۔

محکمہ صحت نے 28 جون 2020 سے 7 جون 2021 تک کورونا کے سنگین مریضوں کا مشاہدہ کیا جس کے بعد رپورٹ جاری کی کہ 99 فیصد تشویش ناک صورت حال کے مریض نے ویکسین نہیں لگوائی ہوئی ہے۔

اعدادشمار کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت 12 ہزار 174 کورونا کے فعال کیسز ہیں جن میں سے 1 ہزار389 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مملکت میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے والوں کی تعداد 1 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 341 ہے جبکہ دوسری ڈوز لینے والوں کی تعداد 15 لاکھ 93 ہزار 433 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 13 لاکھ 52 ہزار 244 معمر افراد نے اپنی مکمل ویکسینیشن کرالی ہے۔

Comments