جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

کراچی سے ملتان تک ترجیحی بنیادوں پر ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

ایکنک نے پاکستان ریلویز کی موجودہ مین لائن کی اپ گریڈیشن دوبارہ ترمیم شدہ دائرہ کار منظور کر لیا۔ پہلے مرحلے میں کراچی سے ملتان تک 929 کلومیٹر کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جائےگا۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایکنک  ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فلڈر سپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ فیز 1 کے عنوان سےمنصوبے کی منظوری دی گئی۔ فلڈ رسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کو ایشیائی ترقیاتی بینک قرض سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کا مقصدسندھ میں سیلاب متاثرہ ڈھائی لاکھ سے زائد مکانات کی تعمیرنو ہے۔

ایکنک نے پانی کے شعبے کے 4 منصوبوں پر بھی غور کیا اوران کی منظوری دی۔  منصوبوں میں ڈھوچہ ڈیم کی تعمیر شامل، راولپنڈی میں پانی کی کمی کو پورا کیا جائےگا۔  گومل زام ملٹی پرپزپروجیکٹ، منگلا ڈیم پروجیکٹ اور گولین گول ہائیڈرو پاور پروجیکٹ شامل ہیں

فورم نے انٹیگریٹڈٹرانزٹ ٹریڈمینجمنٹ سسٹم کی ترقی کی بھی منظوری دی جس میں طورخم، چمن اور واہگہ میں جدیدترین سرحدی کراسنگ پوائنٹس کی تعمیر شامل ہے۔

ایکنک نےپاکستان افغانستان بارڈر بادینی پر بارڈر ٹرمینل کی تعمیر کی منظوری دی۔ مرغہ فقیر زئی سے خان ڈگر مین بادینی روڈ تک 40کلومیٹر طویل سڑک کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں