تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

چھوٹی سالی سے محبت، بیوی نے 55 سالہ شوہر کو ذبح کردیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں خاتون نے اپنی بہن کے ساتھ تعلقات قائم کرنے پر دل پھینک شوہر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے گاؤں بھادوہی میں بیوی نے اپنی جواں سالہ بہن کے ساتھ مل کر 55 سالہ شوہر کو گھر میں ہی قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کا گلہ تیز دھار آلے سے کاٹا جس کے بعد انہیں ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق ناخوشگوار واقعہ کوئیرانا تھانے کی حدود میں ہفتے کی رات اُس وقت پیش آیا جب شوہرسالی سے موبائل پر گفتگو میں مصروف تھا تو اسی دوران اہلیہ کمرے میں آگئیں۔

خاتون نے پہلے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا کیا اور جب آگے بڑی تو بات ہاتھا پائی تک پہنچی، جس کے بعد انہوں نے اپنی بہن کے ساتھ مل کر پہلے مقتول پر تشدد کیا اور پھر گلے پر چھری پھیر دی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کے چار بیٹے ہیں جو ممبئی کے مہاجر ورکرز کیمپ میں رہائش پذیر ہیں جن میں سے دو شادی شدہ اور دو کنورے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق خاتون نے بتایا کہ اُس کے شوہر نے سالی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے اور اُسے بلیک میل بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -