بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چپاتی بنانے والے پر کرونا پھیلانے کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

میرٹھ: بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے چپاتی بنانے والے نوجوان کو کرونا پھیلانے کے الزام گرفتار کرلیا۔

ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی۔

اس تقریب میں مہمانوں کے لیے چپاتی بنانے والے نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار نوجوان کی شناخت نوشاد کے نام سے ہوئی ہے۔ جسے پولیس نے ہندو جاگران منچ نامی شخص کی شکایت پر گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان کو کرونا پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق نوشاد کو گرفتار کرنے کے بعد اُس کا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد اُس کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے شادی کی تقریب کا انعقاد کرنے والے شخص کے خلاف ابھی تک تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا۔

ذرائع کے مطابق نوشاد روٹی پکاتے وقت مسلسل کھانس رہا تھا، جس پر وہاں موجود شخص نے اُس سے خیریت دریافت کی تو معلوم ہوا کہ اُسے بخار بھی ہے۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں