جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاک بھارت کشیدگی: اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (این سی ای آر ٹی) نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سائبر حملے کی وجہ سے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق افواہوں کی حقیقت بیان کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی ای آر ٹی کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی جس میں ایسی افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوئی اے ٹی ایم بند نہیں ہے اور نہ ہی کسی سائبر حملے کی اطلاع ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی اور سائبر حملے کے خدشات کے پیش نظر این سی ای آر ٹی، مالیاتی ادارے اور ان کی سائبر سکیورٹی ٹیمیں الرٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملزمان اے ٹی ایم کارڈ کو کیسے استعمال کرتے ہیں؟

ایڈوائزری میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش کے بارے میں جھوٹی افواہوں پر لوگوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ ایسی غلط معلومات سے ہوشیار رہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے واضح کیا ہے کہ بینکاری نظام معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

تمام بینک صارفین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنے اے ٹی ایم کارڈ یا بینکنگ کی معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، دھوکہ دہی سے بچیں، مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور صرف تصدیق شدہ ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ سائبر حملے کی وجہ سے اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ بند کر دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں