منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

اپر چترال کو ضلع کا درجہ مل گیا، عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

چترال : خیبرپختونخوا حکومت نے اپر چترال کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دے دیا، عوام خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پحتونخواہ کے سب سے بڑے ضلع چترال کو دو ضلعوں میں تقیسم کردیا گیا ہے، ضلع اپر چترا ل کا حکم نامہ جاری ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپرچترال والوں کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے، دل کی مراد بھر آنے پر ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔

- Advertisement -

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اسرار الدین صبور نوٹیفیکیشن لے کر چترال پہنچے تو سابق تحصیل ناظم سرتاج احمد خان، سابق تحصیل ناظم مستوج شہزادہ سکندر الملک، سیکرٹری ریٹائرڈ رحمت غازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نیا ضلع بننے پر اپر چترال کے لوگوں نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے اپنے جذبات کا اظہار کیا، نوٹیفیکشن جاری ہونے پر عوام نے تحریک انصاف حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: چترال کی حسین وادی ’گولین‘ حکومتی توجہ کی منتظر

نیا ضلع اپر چترال مستوج، مورکہو اور تورکہو کی تحصیلوں پر مشتمل ہوگا، اپرچترال ضلع کی منظوری سے خیبرپختونخوا میں اضلاع کی تعداد اٹھائیس ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں