اشتہار

جاپان کا ریڈ ڈائمنڈز فٹبال کلب پھر ایشین چیمپین بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جاپان کے’ریڈ ڈائمنڈز‘ فٹبال کلب نے تیسری مرتبہ ایشین چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیت لیا.

فائنل میں دفاعی چیمپئن سعودی کلب ’الہلال‘ کو ایک صفر سےشکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جما لیا۔ ’آندرے کیریلو‘ کا اون گول الہلال کی ناکامی کی وجہ بنا۔

فاتح ٹیم کےکھلاڑیوں نےٹرافی کےساتھ خوب جشن منایا۔ اس سے قبل جاپانی کلب نے 2007، 2017 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

- Advertisement -

ریڈ ڈائمنڈز کے کوچ ماکیج سکورزا نے کہا کہ آج ہم بہت خوش ہیں کہ چند ماہ کی محنت کے بعد اس بڑے کلب میں شاندار ساتھیوں کے لیے ٹرافی جیت رہے ہیں یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے اور حیران کن ہے اس جیت کو بیان کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں