لاہور : اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں نکاح کی تقریب ہوئی۔
تفصییلات کے مطابق پاکستان کے معروف "گلوکار” اور "اداکارہ” عروہ حسین اور فرحان سعید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، آواز کا جادو چلا اوراداکاری کام کرگئی۔ پاکستان کے دو چمکتے ستارے زندگی کے سفر میں ایک ہو گئے۔
اداکارہ عروہ حسین اورگلوکار فرحان سعید نے ایک ساتھ جینے کی قسمیں کھالیں۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔ سادگی سے ہونے والی نکاح کی تقریب میں معروف ماڈلز اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کے نکاح پر بے حد خوش ہیں۔ دولہا اور دلہن بھی زندگی کے نئے سفر پر بے حد خوش ہیں، عروہ حسین کی بہن ماورا حسین کی خوشی بھی دیدنی تھی۔
تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی پیرس کے تاریخی ایفل ٹاورپر منگنی ہوئی تھی ۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں نکاح ہوا،دولہا فرحان سعید کی جانب سے ولیمہ کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔