اشتہار

یوریا کی درآمد: وفاق اور صوبے 25 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اتحادی حکومت میں 2 لاکھ ٹن یوریا کی درآمد پر وفاق اور صوبے نادہندہ نکلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وفاق اور صوبے یوریا درآمد کی مد میں سود سمیت 25 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے ہیں۔

وفاق اور صوبوں پر سود سمیت واجبات کی ورکنگ 31 دسمبر 2023 تک کی گئی ہے، وفاق نے 12 ارب 55 کروڑ اور صوبوں نے بھی 12 ارب 55 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

- Advertisement -

پنجاب پر سود سمیت واجبات بڑھ کر 8 ارب 61 کروڑ 50 لاکھ روپے ہو جائیں گے، سندھ سود سمیت 3 ارب 1 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، خیبر پختونخواہ 56 کروڑ 10 لاکھ روپے کا نادہندہ اور بلوچستان حکومت نے 29 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

ٹی سی پی نے حکومتی ہدایت پر 2 لاکھ ٹن یوریا ستمبر، اکتوبر 2022 میں درآمد کی تھی، جس کی لاگت سود سمیت 31 ارب 40 کروڑ روپے بنتی ہے، این ایف ایم ایل نے اپنے حصے کے 6 ارب 26 کروڑ روپے ٹی سی پی کو ادا کر دیے تھے۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں