شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عروسہ صدیقی نے اپنی محبت کی کہانی سنادی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکارہ عروسہ صدیقی نے شرکت کی اور بتایا کہ ان کی شوہر و ڈائریکٹر ثاقب خان سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی۔
عروسہ صدیقی نے بتایا کہ ثاقب اور میں ناپا کے پہلے بیچ میں تھے، وہ ایک الگ سیکشن میں تھے اور میں دوسرے سیکشن میں تھی، میں نے ان کی آواز سنی تھی اور اس نے مجھے متاثر کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اور ثاقب تقریبا تین سال تک دوست رہے پھر وہ این ای ڈی یونیورسٹی میں لیکچرار بن گئے اور میں سافٹ ویئر ہاؤس میں منیجر بن گئیں۔
عروسہ نے فلمی ڈائیلاگ سناتے ہوئے کہا کہ ’اگر کسی سے دل سے سچی محبت کرتے ہو تو اسے جانے دو اگر وہ تمہارا ہوگا تو ضرور واپس آئے گا۔
اداکارہ نے بتایا کہ تین سال بعد ہم دونوں کو لگا کہ کچھ مس ہوگیا ہے تو وہ اپنی نوکری چھوڑ کر ناپا آگئے اور میں بھی وہی آگئیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ثاقب اور میں نے ناپا میں ٹیچنگ شروع کردی اور ہم نے ساتھ میں تھیٹر کیے پھر ہمارے درمیان دوستی اور گہری ہوتی چلی گئی اور ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔