اشتہار

اروشی روٹیلا نے سونالی کلکرنی کے بیان پر سخت ردعمل دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے اداکارہ سونالی کلکرنی کے حالیہ بیان پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

ایک تقریب کے دوران اروشی روٹیلا سے سونالی کلکرنی کے تبصرے کے بارے میں پوچھا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’خواتین سست ہوتی ہیں۔‘

متعلقہ: اروشی روٹیلا کی مبینہ بوائے فرینڈ کیساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں

- Advertisement -

اس پر اروشی روٹیلا نے خود کو ایک آزاد اور خود مختار خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ سونالی کلکرنی کا مذکورہ بیان مجھ جیسی خواتین پر لاگو نہیں ہوتا کیونکہ میرے بارے میں سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں کتنی محنتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے بالی وڈ میں کیریئر اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر بنایا، عالمی سطح پر بھی لوگ مجھے جانتے ہیں، میں واحد انڈین لڑکی ہوں جس نے دو بار مس یونیورس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سونالی کلکرنی کا تبصرہ اُن لڑکیوں کے لیے درست ہے جو بالکل فارغ (بے روزگار) ہیں۔

ادھر سونالی کلکرنی نے اپنے تبصرے پر بہت زیادہ تنقید ہونے کے بعد معافی مانگ لی۔ ان کا کہنا تھا کہ خود ایک عورت ہونے کے ناطے میرا مقصد دوسری خواتین کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں