بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے فلموں کی کمائی میں عالیہ بھٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی روٹیلا نے اپنی تازہ ترین ریلیز ’ڈاکو مہاراج‘ کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے اور کہا جارہا ہے کہ ان کی فیس ایس ایس راجا مولی کی ’آر آر آر‘ کے لیے عالیہ بھٹ کے معاوضے سے تجاوز کرگئی ہے۔
اداکارہ نے مبینہ طور پر ڈاکو مہاراج کے لیے 9.2 کروڑ روپے چارج کیے اور افوا ہے کہ عالیہ بھٹ نے ’آر آر آر‘ کے لیے 9 کروڑ روپے چارج کیے ہیں۔
حال ہی میں افوایں تھیں کہ ڈاکو مہاراج سے اروشی کے سین فلم کے نیٹ فلکس ورژن میں کاٹ دیے گئے ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت سامنے آئی تھیں جب اسے او ٹی ٹی ریلیز سے قبل فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا تھا، مداحوں کا خیال تھا کہ فلم سے ان کے کچھ حصے بشمول دبیدی دبیڈی گانا ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈاکو مہاراج میں ننداموری بالا کرشنا نے ایک افسر کے طور پر اداکاری کی ہے جو اپنی بیوی کے ساتھ ناانصافی کیخلاف آواز اٹھاتا ہے۔
علاوہ ازیں اروشی روٹیلا، کمل ہاسن اور شنکر کے ساتھ انڈین 2، آفتاب شیوداسانی کے ساتھ قصور 2 میں نظر آئیں گی، اس کے علاوہ وہ اکشے کمار کی ویلکم تھری اور رندیپ ہودا کے ساتھ انسپکٹر اویناش 2 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
اداکارہ بائیو بک میں پروین بابی کا کردار بھی نبھائیں گی۔