جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا کن سُپر اسٹارز کیساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونا چاہتی ہیں؟ نام بتا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے مستقبل میں انڈسٹری کے نامی گرمی سُپر اسٹارز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

اروشی روٹیلا نے انڈین میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں کسی بھی باصلاحیت اداکار کیلیے کردار کا انتخاب کرنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے، ایک فلم یا ایسا پروجیکٹ جہاں آپ واقعی محسوس کرتے ہیں کہ اس میں آپ کے کیریئر کیلیے کچھ اچھا موجود ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ صحیح پروجیکٹس کا ہونا اور صحیح ہدایت کاروں کے ساتھ کام کرنا بہت ضروری ہے، یہ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتا ہے کہ آپ اچھے ڈائریکٹرز کے ساتھ کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئیں

انٹرویو میں جب اروشی روٹیلا سے پوچھا گیا کہ وہ مستقبل میں کس طرح کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں تو انہوں نے پُرجوش ہو کر اپنی حالیہ فلم کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک ماہ قبل میری فلم ’ڈاکو مہاراج‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں میں نے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کیا اور اس میں کچھ حیرت انگیز ایکشن سیکونس بھی تھے، مجھے ایکشن کرنے میں بہت مزہ آتا ہے، امید ہے مستقبل میں مجھے مکمل ایکشن فلم ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے ہدایت کار ہیں جنہیں میں پسند کرتی ہوں، ان میں ایس ایس راجامولی، سوکمار بندریڈی، پرشانت نیل، کرن جوہر اور سنجے لیلا بھنسالیا شامل ہیں جبکہ راجکمار ہیرانی بھی پسند ہیں۔

انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو پسند کرتی ہوں، خواہش ہے مستقبل میں ان دونوں کے ساتھ کام کروں کیونکہ اب تک میں ان کے ساتھ اسکرین پر نظر نہیں آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں