جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا نے لگژری گاڑی خرید کر تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اروشی روٹیلا نے لگژری گاڑی خرید کر تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا نے ’رولز رائس کلینن‘ خریدی ہے جس کی مالیت 12 کروڑ بھارتی روپے یعنی 41 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اروشی روٹیلا نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں گلابی لباس میں گاڑی سے اترتے اور واپس بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت میں یہ گاڑی مکیش امبانی، شاہ رخ خان، الو ارجن اور اجے دیوگن سمیت دیگر سیلیبرٹیز کے پاس ہے۔

اروشی روٹیلا رولز رائس کلینن خریدنے والی پہلی اداکارہ ہیں اور اس سے قبل کروڑوں کا معاوضہ لینے والی کوئی بھی اداکارہ یہ گاڑی نہیں خرید سکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

واضح رہے کہ اروشی روٹیلا نے اپنی تازہ ترین ریلیز ’ڈاکو مہاراج‘ کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے اور کہا جارہا ہے کہ ان کی فیس ایس ایس راجا مولی کی ’آر آر آر‘ کے لیے عالیہ بھٹ کے معاوضے سے تجاوز کرگئی ہے۔

اداکارہ نے مبینہ طور پر ڈاکو مہاراج کے لیے 9.2 کروڑ روپے چارج کیے اور افوا ہے کہ عالیہ بھٹ نے ’آر آر آر‘ کے لیے 9 کروڑ روپے چارج کیے ہیں۔

حال ہی میں افوایں تھیں کہ ڈاکو مہاراج سے اروشی کے سین فلم کے نیٹ فلکس ورژن میں کاٹ دیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اروشی روٹیلا، کمل ہاسن اور شنکر کے ساتھ انڈین 2، آفتاب شیوداسانی کے ساتھ قصور 2 میں نظر آئیں گی، اس کے علاوہ وہ اکشے کمار کی ویلکم تھری اور رندیپ ہودا کے ساتھ انسپکٹر اویناش 2 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں