پاکستانی اداکار اور یوٹیوبر ارسلان نصیر نے بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ سے دور رہنے کی درخواست کردی۔
ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں واقعی اروشی کو نہیں جانتا نہ ہی میرے پاس اتنا ٹائم ہے کہ میں ان کے لیے سرچ کروں کہ یہ بہن کو ن ہیں؟
واضح رہے کہ اروشی روٹیلا کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی گئی تھی، بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ کے بعد اروشی روٹیلا نے ایک فین پیچ سے شیئر کی گئی ایڈیٹ ویڈیو کو انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا جس سے بظاہر یہ تاثر جا رہا ہے کہ بھارتی اداکارہ بھی فاسٹ بولر نسیم شاہ پر فریفتہ ہو گئی ہیں۔
"نسیم کا پیچھا چھوڑ دو” اروشی کی ویڈیو پر دلچسپ میمز کی بھرمار
اداکار نے کہا کہ حال ہی میں اروشی نے نسیم شاہ کے ساتھ اپنی ایڈیٹ شرماتی ہوئی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، میری ان سے درخواست ہے کہ بہن نسیم شاہ سے دور رہیں وہ چھوٹا بچہ ہے، اگر آپ کی وقت پر شادی ہو جاتی تو اتنا بڑا تو آپ کا بیٹا ہوتا لہٰذا سائیڈ پر ہو جائیں۔
View this post on Instagram
ارسلان نصیر نے اروشی اور بھارتی کرکٹر کے درمیان مبینہ افیئر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سنا تھا دونوں کا بریک اپ ہو گیا ہے، ہوسکتا ہے یہ انھیں جلانے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہی ہوں لیکن ان سے درخواست ہے کہ سائیڈ پر ہو جائیں اور ہمارا وقت ضائع نہ کریں‘۔