بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرنے کی اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

اروشی روٹیلا سے ایک تقریب کے دوران صحافی نے سوال پوچھا: ’کچھ روز قبل آپ نے انسٹا گرام اسٹوری پر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی تھی جو بعد میں کافی وائرل ہوئی۔ اس پر آپ کیا کہیں گی؟‘

جواب میں اروشی نے کہا: ’مداح کافی محنت اور پیار سے ویڈیوز ایڈٹ کر کے بھیجتے ہیں۔ اُن کی اس محنت کا صلا دینا ضروری ہوتا ہے۔ ویڈیوز بھیجنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔

انہوں نے مزید کہا: ’میری انسٹا گرام ٹیم نے بہت سی ایڈٹ شدہ ویڈیوز اکاؤنٹ سے شیئر کیں، ویڈیوز میں موجود لوگوں کے بارے میں انہیں معلومات نہیں تھیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کرنے کا معاملہ میڈیا میں غلط رُخ اختیار کر گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں