تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

اروشی روٹیلا رشبھ پنت کی عیادت کرنے اسپتال پہنچ گئیں؟

ممبئی: سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے رشبھ پنت کی اسپتال جا کر عیادت کی ہے۔

اروشی روٹیلا نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری سے ممبئی کے کوکیلا بین نیروبھائی امبانی اسپتال کی تصویر شیئر کی جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں۔

بھارتی کرکٹر رشبھ پیت 30 دسمبر 2022 کو ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے باعث اسی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

رشبھ پیت کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اروشی روٹیلا نے غیر واضھ طور پر ٹوئٹ کیا تھا کہ ’میں آپ اور آپ کی فیملی کے لیے دعاگو ہوں۔‘

2018 میں اروشی روٹیلا اور رشبھ پیت کے درمیان معاشقے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔ حال ہی میں اداکارہ اور کرکٹر کے درمیان سوشل میڈیا پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

https://twitter.com/UrvashiRautela/status/1608825957720391680?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1608825957720391680%7Ctwgr%5E5e2c74e0f415bd184d7d92c958ae637db04be6df%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdunews.com%2Fnode%2F731921

Comments

- Advertisement -