بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا کو انکی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہی نکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی متنازع اداکارہ اروشی روٹیلا کو ان کی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہی نکال دیا گیا، مداحوں نے انکا مذاق اڑانا شروع کردیا۔

اروشی اپنی پروموشن کے لیے مختلف حرکات کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ابھی حال ہی میں انٹرویو کے دوران سیف علی خان کو چھرا گھونپنے والی بات کا جواب دینے کے بجائے انھوں نے والدین کی طرف سے ڈاکو مہاراج کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے دیے گئے تحائف پر بات کرکے توجہ حاصل کی تھی۔

تیلگو کی ہٹ فلم ’ڈاکو مہاراج‘ نندا موری بالا کرشنا اور بوبی دیول کی فلم ہے جبکہ اس میں اروشی روٹیلا نے بھی کردار ادا کیا ہے، تاہم اب اس کے پوسٹر سے اداکارہ غائب ہیں۔

نیٹ فلیکس انڈیا ساؤتھ نے ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں فلم کی او ٹی ٹی ریلیز تاریخ کا بتایا گیا ہے، تاہم مداحوں کو اس وقت مایوسی ہوئی جب پوسٹر میں وہ اروشی روٹیلا کو ڈھونڈنے میں ناکام رہے۔

انٹرنیٹ صارفین نے اس پوسٹر کے شیئر ہونے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا پہلی بار بالکل پہلی بار ہوا ہے کہ فلم کے پوسٹر سے فرسٹ لیڈی کو ہی ہٹادیا گیا،

ایک اور شخص نے لکھا کہ یہ پوسٹر سے ڈراپ ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ وہ ایشیا کی پہلی خاتون ہیں جنھیں اپنی ہی فلم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں