بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا کی وجہ سے کس سیاستدان کی طلاق ہو سکتی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی اداکاری کی صلاحیت اور قابلیت کی بدولت انڈسٹری میں مقام حاصل کیا۔

اروشی روٹیلا نے 2013 میں فلم ’سنگھ صاحب دی گریٹ‘ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور قلیل وقت میں فلم بینوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی، اب نامور اداکاراؤں کی فہرست میں ان کا شمار ہونے لگا ہے۔

فلم ’ڈاکو مہاراج‘ ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ اروشی روٹیلا اور ان کے ساتھ اداکار کی آن اسکرین کیمسٹری ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا کا رشبھ پنت کے لیے پیغام وائرل

ایک حالیہ انٹرویو میں ’ڈاکو مہاراج‘ کے پروڈیوسر ناگا وامسی نے جب اداکارہ کے کام کے بارے میں اداکار و سیاستدان ننداموری بالاکرشنا سے دریافت کیا تو انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔

ننداموری بالاکرشنا نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اگر میں نے اروشی روٹیلا کی تعریف میں کچھ کہا تو میری بیوی مجھے سے طلاق لے لے گی‘۔

’ڈاکو مہاراج‘ بھاری بجٹ کی فلم ہے جس کی ریلیز 12 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں شیڈول ہے، فلم بینوں میں اس کو لے کر کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

اداکارہ اس فلم میں ننداموری بالاکرشنا اور بوبی دیول کے ساتھ نظر آئیں گی جبکہ اداکارہ کمل ہاسن کی فلم ’انڈین 2‘ کا بھی حصہ ہیں۔ علاوہ ازیں، وہ ’قصور‘ میں آفتاب شیودسانی اور جسی گل کے ساتھ نظر آئیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں