منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اروشی روٹیلا وکٹ کیپر بن گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: نامور بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے غیر روایتی اور دلچسپ انداز میں اپنی آئندہ آنے والی فلم کا اعلان کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

اروشی روٹیلا نے آج اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کو کرکٹ کِٹ پہن کر وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ نئی فلم کیلیے نئی شروعات ہے۔‘

ان کے مداح اس لیے تذبذب کا شکار ہیں کیونکہ اروشی روٹیلا نے فلم کا اعلان کرنے کے ساتھ اس متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی۔

- Advertisement -

وکٹ کیپنگ کے دوران اروشی روٹیلا کو بھرپور اعتماد اور پُرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی ہیروئن نے کرکٹر بن کر اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہو۔

کرکٹ سے متعلق فلم کا اعلان نہ صرف اروشی روٹیلا کی دلچسپی ظاہر کرتا ہے بلکہ اس سوال کو بھی جنم دیتا ہے کہ پروجیکٹ میں ان کا کردار کیا ہوگا؟ کیا وہ اس میں کرکٹ کی شوقین کے طور پر نظر آئے گی یا پھر کھیل صرف فلم کا ایک موضوعی عنصر ہے؟

کچھ بھی ہو لیکن ایک بات طے ہے کہ فلم سے متعلق مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔

علاوہ ازیں، اروشی روٹیلا آئندہ رام پوتھینی کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔ اداکارہ مائیکل مورون کے ساتھ ہالی وڈ میں ڈیبیو بھی کر رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں