پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے برقعہ پہن کر مارکیٹ جا کر شاپنگ کرنے کا دلچسپ قصہ بیان کر دیا۔
حال ہی میں عروہ حسین ایک شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے برقعہ پہن کر شاپنگ پر جانے کا دلچسپ تجربہ شیئر کیا۔ شو کا مختصر ویڈیو کلب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے۔
معروف اداکارہ نے بتایا کہ میں ایک مرتبہ برقعہ پہن کر لاہور کی لبرٹی مارکیٹ گئی جہاں دکاندار سے بھاؤ تاؤ (بارگننگ) کر رہی تھی کہ کھسے پر 200 روپے کم کر دیں۔
ان کے مطابق سامنے سے دکاندار نے اچانک پوچھ لیا کہ ’اچھا پہلے یہ بتائیں کہ آپ ماورا ہیں یا عروہ پھر پیسے کم ہو سکتے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے حیرانی کی حالت میں پوچھا کہ نہیں، آپ کس سے بات کر رہے ہیں؟ تو دکاندار نے کہا کہ میں آپ کی آواز سے پہچان گیا ہوں، آپ سچ بتائیں گی تو میں پیسے کم کر دوں گا، پھر میں نے بتا دیا اور کہا کہ اب 200 روپے کم ہونے چاہئیں۔
View this post on Instagram