ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

زندگی گزارنے کے لیے ’مرد‘ ضروری نہیں، عروہ حسین

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ زندگی گزارنے کے لیے مرد ضروری نہیں ہے۔

اداکارہ عروہ حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زندگی اور معاشرے کی سوچ کے چند پہلو سامنے رکھے اور اس دوران کہا کہ ہمارے معاشرے کی یہ سوچ غلط ہے کہ زندگی گزارنے کیلئے مرد کی ضرورت پڑتی ہے” ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی چاہتا ہے مرد کے ساتھ رہنا ہے ، تو غلط نہیں ہے مگر مرد زندگی کی ضرورت نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے آج کل کے ڈراموں اور اسکرپٹس کے بارے میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر بچوں پر ہونے والے جنسی تشدد پر ڈرامہ بنا لیا جائے تو اَن گنت نوٹسز آجاتے ہیں حالانکہ آپ اس ڈرامے میں بچوں اور ان کے والدین کو تعلیم دے رہے ہوتے ہیں کہ اگر کبھی کوئی آپ کے ساتھ کچھ برا کرنے کی کوشش کرے تو جواباً آپ کو کیا کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ” ہم نے ڈراموں میں مارپیٹ کو جائزاور محبت کی صورت قرار دیا ہے,جو کہ غلط ہے”۔

واضح رہے کہ اداکارہ عروہ حسین کے اس انٹرویو پر متعدد معروف شخصیات کی جانب سے انہیں سراہا جا رہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عروہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’امانت‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں عمران عباس، صبور علی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں