پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

آؤ لے کرچلیں، عروہ حسین کا پہلا گانا ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکارہ عروہ حسین نے گلوکاری کےمیدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے گانے’’آؤ لے کر چلیں‘‘ کی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف پاکستانی گلوکار فرحان سے منگنی کرنے والی فنکارہ عروہ حسین نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

گانے کو ’’آؤ لے کر چلیں‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس کی ویڈیو میں اداکارہ کے منگیتر فرحان سعید بھی نظر آئے ہیں،ویڈیو میں عروہ حسین کراچی کی سٹرکوں پر خوشگوار موڈ میں اسکوٹی چلاتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔


پڑھیں: ’’ عروہ نے ہاں کردی، فرحان سعید ‘‘


اس گانے کی ویڈیو اور بول سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ گانا خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بنایا گیا ہے اور اس میں مایوس لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ زندگی بہت حسین ہے۔

خیال رہے جل بینڈ کے گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی منگنی ہوچکی ہے اور قریبی ذرائع کے مطابق دونوں افراد رواں سال کے آخر میں ازدواجی بندھن میں جڑ جائیں گے۔ گزشتہ دنوں فرحان سعید کے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے عروہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور ساتھ لکھا تھا کہ ’’اُس نے ہاں کردی‘‘۔

عروہ حسین کے گانے کی ویڈیو آنے کے بعد اُن کے مداحوں کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں