جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔۔ ہماری شراکت داری خوشحالی وسلامتی کے طویل سفرکا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی یوم آزادی  کے موقع پر تقریب میں پاکستان کے ساتھ مسلسل شراکت داری کا جشن منایا گیا، امریکی سفارتخانےمیں رنگا رنگ اورپُروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا۔

میڈ اِن یو ایس اے کے عنوان کےتحت تقریب میں پاک امریکاپائیدارشراکت داری کواُجاگر کیا گیا اور ،دونوں ملکوں کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنے شہریوں کوخوشحال مستقبل فراہم کریں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر احسن اقبال حکومت پاکستان کی جانب سے تقریب کےمہمان خصوصی تھے جبکہ پاکستان کے سرکاری حکام، کاروباری، تدریسی اور سول سوسائٹی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ملکوں کےدرمیان آزادی،جمہوریت اورمعاشی خوشحالی کی مشترکہ اقدارکواجاگرکیاگیا جبکہ موسیقی، لذیذپکوان اورثقافتی روایات کی بھرپور عکاسی کی گئی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری شراکت داری خوشحالی وسلامتی کے طویل سفرکا حصہ ہے۔

بعض اوقات دونوں ممالک کوبڑی مشکلات کا سامنا رہا ہے، سیلاب، جنگ، وبا،معاشی بحران مگر تعلق مضبوط کرنے کیلئے کام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں