منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

اسرائیل میں امریکی سفیر کا حماس سے اہم مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل میں امریکی سفیر نے حماس سے غزہ میں امداد داخل ہونے کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل کے لیے نئے امریکی سفیر مائیک ہکابی نے حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی کے لیے مجوزہ جنگ بندی کو قبول کرے جس کے بدلے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد محصور علاقے میں داخل ہو جائے گی، جسے اسرائیل نے مارچ کے اوائل سے روک رکھا ہے۔

ہکابی نے X پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ جب ایسا ہو اور یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے جو کہ ہم سب کے لیے ایک فوری معاملہ ہے تب ہم امید کر سکتے ہیں کہ انسانی امداد آزادانہ طور پر داخل ہو جائے گی۔

سفیر کے تبصرے حماس کی جانب سے گزشتہ ہفتے جنگ بندی کی تازہ ترین تجویز کو مسترد کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

مزاحمتی گروپ کے چیف مذاکرات کار نے کہا کہ انہوں نے کسی بھی "جزوی” معاہدوں کو مسترد کر دیا ہے اور "جنگ کو روکنے” اور غزہ سے اسرائیلی انخلاء سمیت ایک جامع معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں