پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ محمود خان نے امریکی سفیر کو صوبے کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبوں میں کے پی حکومت سے تعاون اور اشتراک پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
محمود خان نے کہا کہ مختلف شعبوں میں امریکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
Amb Blome met with KP Chief Minister Mahmood Khan today to discuss U.S. cooperation with Pakistan on economics development, commerce, educational partnerships, and investments that have helped the region and its people. #PakUSat75 #AmbBlome pic.twitter.com/tvQb1POM19
— U.S. Consulate Peshawar (@USCGPeshawar) August 4, 2022
قبل ازیں امریکی سفیر نے محکمہ صحت کے پی کو یو ایس ایڈ کے تحت 36ہیلتھ وہیکلز حوالے کرنے کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ہیلتھ وہیکلز فراہمی پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ 7 دہائیوں سے زیادہ طویل شراکت داری کی تازہ ترین مثال ہے، امریکا نے کورونا کی 61 ملین سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں عطیہ کی ہیں۔