امریکا اور کولمبیا نے سفارتی کشیدگی کے باعث اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا میں صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ سازش پر تعلقات بگڑے جس کے بعد دونوں ممالک نے اپنے سفیروں کو وطن واپس بلا لیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کولمبیا حکومت کے بےبنیاد اور قابل مذمت بیانات پر ردعمل دیا، تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تشویش مزید اقدامات زیرِغور ہیں۔
کولمبیا کی وزیرخارجہ نے بھی اختلافات پر استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پیٹرو کی جانب سے حالیہ فیصلے ذاتی اور اصولوں کے منافی ہیں۔
کولمبیا کے استغاثہ نے صدر پیٹرو کیخلاف مبینہ بغاوت کی سازش کی تحقیقات شروع کر دیں۔ جنوری میں امریکا نے کولمبیا کے پناہ گزینوں کی واپسی روکنے پر قونصلر خدمات معطل کی تھیں۔
دونوں ممالک ایک دوسرے پر 50فیصد تک ٹیرف لگانے کی دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔ کولمبیا نے امریکا کی جانب سے مطلوب 2 باغی رہنماؤں کی حوالگی سے بھی انکار کیا ہے۔