امریکا اور حماس غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر رضامند ہو گئے تاہم اسرائیل کے جواب کا انتظار ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور حماس اہم معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حماس اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کے درمیان دوحہ میں مذاکرات ہوئے ہیں۔
معاہدے کے مسودے میں 70 دن کی جنگ بندی اور 10 اسیران کی رہائی شامل ہے اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی اسیران کی لاشیں دینا شامل ہے۔
مسودے کے مطابق 5 اسرائیلی اسیران کو معاہدے کے آغاز میں رہا کیا جائے گا جب کہ مزید 5 اسرائیلی اسیران کو 70ویں دن رہا کیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ معاہدے کے مسودے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی ضمانت دیں گے۔
معاہدہ پہلےدن سےغیرمشروط انسانی امدادکی ضمانت دےگا۔ امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف نے مسودہ اسرائیلی حکومت کو بھیجا ہےجواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔