جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

امریکا اور برطانیہ نے حوثی رہنماؤں پر پابندی عائد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

4 حوثی رہنماؤں پر امریکا کی جانب سے دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا شکار ہونے والے حوثی رہنماؤں کے امریکا میں اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ جبکہ برطانیہ نے بھی 4 حوثی ارکان پر پابندیاں لگا دیں۔

برطانیہ کی جانب سے جن حوثی رہنماؤں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں حوثی وزیر دفاع محمد ناصر، نیول فورس کمانڈر محمد فادل اور حوثی کوسٹل ڈیفنس چیف محمد علی القادری شامل ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف دائر کئے گئے مقدمے کی درخواست پر عالمی عدالت انصاف آج فیصلہ سنائے گی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی جے کا سترہ ججوں پر مشتمل پینل اسرائیل کے خلاف درخواست کا فیصلہ سنائے گا، فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سنایا جائے گا۔

جنوبی افریقا کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت قرار دے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عدالت اسرائیل کوغزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے کا حکم دے۔

جنوبی افریقا کی اپیل پر سماعت گیارہ اور بارہ جنوری کودی ہیگ میں ہوئی تھی، جنوبی افریقہ نے وکلا نے سماعت کے دوران دنیا بھر کے سامنے صہیونی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا تھا۔

غزہ کی پٹی کی صورتحال زمین پر جہنم سے کم نہیں، ناروے

ترجمان حماس اسامہ ہمدان کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت نے سیز فائر کا حکم دیا تو عمل کریں گے، بشرط یہ کہ اسرائیل کو بھی پابند کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں