تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ماجد شوکت خان کو سزا سنائے جانے کا امکان

واشنگٹن : گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ماجد شوکت خان کو سزا سنائے جانے کا امکان ہے، ماجدخان پر امریکا میں گیس اسٹیشن اور دیگراہم تنصیبات کونشانہ بنانے کاالزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوانتانا موبے میں قیدپاکستانی قیدی ماجدشوکت خان کیخلاف مقدمے کی تاریخوں کااعلان کردیا، ترجمان پینٹا گون کا کہنا ہے کہ ماجدشوکت کیخلاف ملٹری کمیشن کےمقدمےکی کارروائی کاآغازاٹھارہ مئی سے ہوگا جو اٹھائیس مئی تک جاری رہے گی۔

ماجدشوکت خان کو سنہ دوہزارتین سے گرفتار کیا گیا تھا، ماجد خان پرامریکامیں گیس اسٹیشن اور دیگراہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام ہے۔

ماجد شوکت خان کے خالد شیخ محمد سے بھی تعلقات رہے ہیں جبکہ ماجد خان نے خالد شیخ سے سابق صدرمشرف کے قتل کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

خیال رہے فروری  2012 میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ماجد خان نے دہشت گردی کے الزامات کا اعتراف کیا تھا ، امریکی حکومت کی جانب سے ماجد خان کے ساتھ ہوئے معاہدے کے تحت ماجد کے اعتراف پر ان کی سزا پچیس سال سے تجاوز نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکا میں نائن الیون کے حملوں میں ملوث خالد شیخ محمد گوانتانامو بے میں قید ہیں، یہاں ابھی تقریباً 40 مبینہ دہشت گرد قید ہیں، جن میں سے 26 ایسے ہیں جنھیں انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ یہ جیل نائن الیون کے بعد صدر جارج بش کے دور میں امریکی فوج نے کیوبا میں تعمیر کروائی تھی۔

Comments

- Advertisement -