ہفتہ, مئی 31, 2025
اشتہار

امریکا کا چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے طلبہ کے ویزے منسوخ کیےجائیں گے جب کہ چین اور ہانگ کانگ سے آنے والی تمام ویزا درخواستوں کی سخت جانچ ہوگی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویزے منسوخی کا ہدف خاص طور پر وہ طلبہ ہیں جن کا کمیونسٹ پارٹی سے تعلق ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا غیرملکی طلبہ کیخلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے ویزے منسوخی کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی طلبہ سے متعلق امریکی اقدام غیرمنصفانہ اور سیاسی بنیادوں پر ہے۔

ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے غیرملکی طلبہ کے داخلے کی منظوری بھی معطل کر رکھی ہے۔ طلبہ کے ویزے منسوخی کا تعلق فلسطینی حمایت یا احتجاجات سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں