بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کا کردارقابلِ تعریف ہے: امریکی سفیر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاکہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لئےاپنا ہرممکن کردارادا کرتا رہے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے آج اسلام آباد میں امریکی سفیرڈیوڈ ہیل سے ملاقات کی، ملاقات میں اہم امورزیرِغورآئے۔

امریکی سفیرڈیویڈ ہیل کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے خطے میں قیامِ امن کے لیے افغان مصالحتی عمل میں پاکستان کے کردارکو بھی سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں اہم شخصیات کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ، خطے میں قیام امن اوردوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں