امریکا نے قطر کوجدید دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، یہ معاہدہ لگ بھگ دو ارب ڈالر مالیت کا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا کہنا ہے ان میں ایم کیو نائن بی ایٹ ڈرونز، پانچ سو پاؤنڈ وزنی بم، ریڈار، سیٹلائٹ کمیونیکیشن اور ٹارگٹنگ سسٹمزشامل ہیں۔
امریکی حکام کا کہناہے فوجی سازوسامان کی فروخت خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔ فوجی آلات قطرکے تحفظ اور سیکیورٹی کے لیے استعمال ہوں گے۔
امریکا قطر کو اس سازو سامان کے مؤثر استعمال کیلئے تربیت اور تکنیکی مدد بھی فراہم کرے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے امپورٹڈ گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا اور آٹوموبیل انڈسٹری کے تحفظ کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں گاڑیوں کی درآمد پر25فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آٹوموبائل انڈسٹری کے تحفظ کیلئے ایگزیکٹو آرڈرجاری کررہاہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں آٹو انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ایلون مسک نے مجھے کبھی کاروباری فائدے کیلئے نہیں کہا۔
انھوں نے کہا کہ جوابی ٹیرف ہر صورت لگایا جائے گا تاہم ہو سکتا ہے چین پر ٹیکس میں کچھ کمی کردوں۔
لبنان کا اسرائیل سے تعلقات سے متعلق اہم فیصلہ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فارماسوٹیکل انڈسٹری کی امریکاواپسی کیلئیٹیرف لگائیں گے اور امریکا میں کوئلے کی کانوں کو دوبارہ کھولا جائے گا، ہوا سے بجلی بنانے کے منصوبے نقصان کے سوا کچھ نہیں۔