بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘ رینڈل شرائیور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : معاون امریکی وزیردفاع رینڈل شرائیور کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع وشہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون امریکی وزیردفاع رینڈل شرائیور نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کےعسکری حکام میں اچھے روابط ہیں۔

رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

معاون امریکی وزیردفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان امریا کا دوست اور اہم شراکت دار ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں۔

رینڈل شرائیور کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا دورہ پاکستان اچھا رہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

امریکا کا پاکستان کی 30 کروڑڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونی فالکنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائیاں نہ کرنے پر 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ نے گزشتہ 15 سال میں33 ارب ڈالرز پاکستان کو دے کر بے وقوفی کی، پاکستان امریکہ کو ہمیشہ دھوکہ دیتا آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں